25 اکتوبر 2011 - 20:30

اقوام متحدہ کے سکريٹري جنرل نے کہا ہے کہ دنيا کو ايٹمي ہتھياروں سے پاک ہونا چاہئے .

ابنا: اقوام متحدہ کے سکريٹري جنرل نے نيويارک ميں مشرق ومغرب کي سلامتي کے ريسرچ سينٹر ميں منقعد ہونےوالے سيمنار ميں اس بات پر زور ديتے ہوئے کہ جس طرح کے آج فيصلے ہوں گے مستقبل بھي ويسا ہي تشکيل پائے گا، کہا کہ ايٹمي ہتھياروں سے پاک دنيا ، آنےوالي نسلوں کے لئے ايک پرامن مستبقل پر منتج ہوگي - انہوں نے مغربي ملکوں کے ايٹمي ہتھياروں کے بارے میں کہا کہ اس سلسلے ميں مکمل اور شفاف معلومات ہوني چاہئے-

انہوں نے کہا کہ مغربي ملکوں کے ايٹمي ہتھياروں کےگوداموں کے بارے ميں بہت ہي مختصر تفصيلات دستياب ہيں -

واضح رہے کہ امريکا پہلا ملک ہے جس نے ايٹمي ہتھيار بنائے اور اس کے پاس دنيا ميں سب سے زيادہ ايٹمي ہتھيار ہيں -

...........

/169